ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسکر وصولی قضیہ: داؤد کا نام بچ نکلنے والوں مجرم کی فہرست میں

کاسکر وصولی قضیہ: داؤد کا نام بچ نکلنے والوں مجرم کی فہرست میں

Thu, 05 Oct 2017 11:14:54    S.O. News Service

ممبئی4اکتوبر(ایس انیوز ؍آئی این ایس انڈیا)معروف انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم اور اس کے بھائی انیس ابراہیم کو ایک بلڈر سے تین کروڑ روپے کی رنگاری کا مطالبہ کرنے کی صورت میں ملزم قرار دیا گیا ہے۔تھانے پولیس نے بتایا کہ داؤد کے بھائی اقبال کاسکرپر پہلے سے ہی کیس درج کیا گیا ہے۔ تھانے پولس کے کرائم برانچ سیل کے ایک اہلکارنے بتایا کہ جبراوصولی کا اپنی نوعیت کا یہ پہلامعاملہ ہے جس میں تینوں بھائی مطلوب ہیں۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا تھانے پولیس نے بلڈر کی شکایت پر بھتہ خوری اور جبرا وصولی کے جرم پر کاسکر اور داؤد گروہ کے ارکان کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا،حکام نے آج بتایا کہ کیس میں تحقیقات کے دوران داؤد اور انیس کا مبینہ کردار سامنے آیا ہے ۔ جس کے بعد دونوں کو اس معاملے میں بچ نکلنے والا مجرم قرار دیا ہے ۔ افسر نے کہا کہ مبینہ طور پر بلڈر پر دباؤ ڈالنے کے لئے بلڈر کے کچھ قریبی دوبئی میں داؤد ابراہیم سے ملاقات بھی کی تھی انہوں نے کہا کہ ہم مشتبہ افرادکے پاسپورٹ کی تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کے سفر کی تفصیلات بھی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ واضح ہو کہ 1993کے سیریل بم بلاسٹ کے جرم میں ماخوذ ہے اور دبئی کے کسی نامعلوم مقام پر روپوش ہے ۔


Share: